غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے، جہاں فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں بھی شدت اختیار کر گئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے نہ صرف فضائی بمباری کی بلکہ ٹینکوں اور بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں کی مدد سے رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
غزہ میں مظالم، بالی ووڈ اداکار پرکاش راج بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کو رد کیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہی ہر جنگ بندی کی کوشش کو ناکام بنایا، اور یہ بات نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا جانتی ہے۔