قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار سنگِ میل عبور کر لیا ہے، وہ ایک سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، صاحبزادہ فرحان نے یہ کارنامہ صرف 35 اننگز میں مکمل کیا، جو ان کی جارحانہ اور تسلسل سے بھرپور فارم کا ثبوت ہے۔ 2025 کے دوران ان کی کارکردگی نے انہیں پاکستان کے صفِ اول کے بلے بازوں میں لا کھڑا کیا ہے۔
ان سے قبل یہ اعزاز بابر اعظم، محمد رضوان اور شان مسعود کے نام بھی رہا ہے۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ تین مرتبہ (2019، 2021 اور 2024) انجام دیا، جبکہ محمد رضوان نے دو مرتبہ (2021 اور 2022) یہ سنگ میل عبور کیا۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھی 2022 میں ایک سال کے دوران 1500 رنز بنا کر یہ فہرست مکمل کی تھی۔
ایشیا کپ سپر فور: پاکستان دلچسپ مقابلے میں سری لنکا پر غالب، حسین طلعت میچ کے ہیرو
صاحبزادہ فرحان کی حالیہ فارم نہ صرف ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ ان کے مستقل اسکواڈ میں جگہ مضبوط کرنے کا اشارہ بھی دیتی ہے۔ ان کی یہ کارکردگی آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہو سکتی ہے۔