ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے لیے ایک ساتھ دو خوشخبریاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں بہتری کے ساتھ ساتھ انہیں طویل مدت تک کپتان برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق شان مسعود نے ریڈ بال کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں ان کی آئندہ ٹیم کی قیادت اور کیٹیگری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے مکمل دورانیے کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی سی بی چیئرمین نے شان مسعود اور اظہر محمود کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیم کے حوالے سے آزادانہ طور پر فیصلے کر سکیں گے، جن میں سلیکشن کے اختیارات بھی شامل ہیں، اگرچہ وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہیں۔

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان دلچسپ مقابلے میں سری لنکا پر غالب، حسین طلعت میچ کے ہیرو

اس کے علاوہ شان مسعود کو آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک بار پھر بی کیٹیگری دیے جانے کا امکان بھی ہے۔ مالی سال 26-2025 کے کنٹریکٹ میں انہیں ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ ون ڈے کپتان محمد رضوان اور ٹی ٹوئنٹی کپتان آغا سلمان کو بی کیٹیگری دی گئی تھی۔ شان مسعود پہلے بھی بی کیٹیگری میں شامل تھے اور اب ان کی اس کیٹیگری میں واپسی متوقع ہے۔

شان مسعود کو نومبر 2023 میں بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter