کرائم کنٹرول ٹیم جہلم پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو ملزمان ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائم کنٹرول ٹیم جہلم نے ہاؤس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے "چک نصیر الدین” ریلوے پٹڑی کے قریب تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ تقریباً 12:40 بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد "سگریٹ فیکٹری” کی طرف سے آئے، جنہیں ٹیم نے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، موٹر سواروں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

ٹیم کے ایک کانسٹیبل کے سینے پر گولی لگی، لیکن وہ اپنی بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ فائرنگ کے بعد ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا اور تھوڑی دیر بعد دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جن کے نام حب علی حیدر ولد افضال مہدی اور عاطف الیاس ولد محمد الیاس بتائے گئے۔ دیگر دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہلاک ہوگئے۔ ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک موٹر سائیکل، اور متعدد مال و اسباب جیسے موبائل فونز اور ATM کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، جو مختلف مقدمات میں چوری شدہ تھے۔
دونوں ہلاک شدہ ملزمان ایک بین الاضلاعی ڈاکوؤں کے گینگ کے سرکردہ رکن تھے، جن پر ڈکیتی، چوری، مزاحمت پولیس، اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔ یہ ملزمان نہ صرف جہلم بلکہ راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں بھی متعدد ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

جہلم جیل سے چکوال پیشی پر جانے والا خطرناک قیدی فرار ہو گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اور ان کے گینگ کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، اور فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter