اسلام آباد میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا اعلان، شہریوں کو 1 اکتوبر تک مہلت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 1 اکتوبر 2025 مقرر کر دی ہے۔

پولیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

latest urdu news

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، گرفتاری عمل میں آئے گی اور گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور مختلف ٹریفک سہولت وینز کے ذریعے لائسنس بنوانے کا بندوبست کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہمیشہ لائسنس کی فزیکل (اصل) کاپی رکھیں، کیونکہ ڈیجیٹل یا موبائل میں محفوظ شدہ کاپی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ذمہ دار اور مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں، وقت پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور ممکنہ قانونی کارروائی سے بچیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ یہ خود اپنی اور دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter