9
فلپائن میں شدید تباہی مچانے کے بعد سپر طوفان راگاسا اب چین کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی حکام نے خطرے کے پیش نظر صوبہ گوانگ ڈونگ کے کم از کم 10 شہروں میں ڈبل ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ حکام نے پیشگی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اسکولوں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیوں اور پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی جانوں کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق، تقریباً چار لاکھ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مقامی آبادی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اور متعدد سپر مارکیٹس میں ضروری اشیائے خورد و نوش کے شیلف خالی ہو چکے ہیں۔
چین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیم تعمیر کر لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز
ماہرین موسمیات کے مطابق، راگاسا چین کی تاریخ کے گزشتہ 75 سالوں کا سب سے طاقتور طوفان بن سکتا ہے، جس سے ساحلی علاقوں میں شدید تباہی کا خدشہ ہے۔