اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر غلط ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں بعض اطلاعات موصول ہوئیں جنہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، تاہم بعد میں ان اطلاعات کی تصدیق نہ ہو سکی۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس حوالے سے زیرِ گردش تصویر کا فارنزک تجزیہ بھی کروایا گیا، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ایسی خبریں پھیلانا گمراہ کن ہو سکتا ہے، لہٰذا احتیاط برتنا ضروری ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے روایتی پشتون پگڑی پہن کر شرکت کی۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے بھی روایتی پگڑی پہن کر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کیچ اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے دھماکوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter