11
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دفنانے کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قتل گھریلو جھگڑے کے باعث ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ میروخان کی حدود میں اسی نوعیت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں شوہر نے بیوی کی جان لے لی تھی۔