ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور سری لنکا آج اہم میچ میں مدمقابل، فائنل کی دوڑ میں اہم موقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی: ایشیا کپ 2025 کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آج سپر فور مرحلے کا ایک اہم ترین مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ جیتنے والی ٹیم فائنل کے قریب پہنچ جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کے لیے "اگر مگر” کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

latest urdu news

پاکستانی ٹیم دبئی سے ابوظہبی پہنچ چکی ہے اور گزشتہ روز آرام کے بعد مکمل طور پر تازہ دم ہے۔ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو اس میچ کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے، اور ممکنہ طور پر بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سپر فور مرحلے میں شامل چاروں ٹیموں کے پاس فائنل تک رسائی کا موقع موجود ہے۔ موجودہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق، ایک جیت کسی بھی ٹیم کو فائنل کے لیے مضبوط دعویدار بنا سکتی ہے، لہٰذا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ سیمی فائنل جیسا ماحول رکھتا ہے۔

ایشیا کپ 2025: جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ادھر قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اسپیشل اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سلمان مسٹری اسپنرز کے خلاف شدید جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں اور وہ بال کا ہاتھ سے اندازہ لگانے میں ناکام ہیں، جو ٹی ٹوئنٹی جیسے فارمیٹ میں ایک کمزوری سمجھی جاتی ہے۔

شعیب ملک کے مطابق سلمان علی آغا نے جب کپتانی سنبھالی تو وہ نمبر تین پر کھیل رہے تھے اور وہ نمبر ان کے لیے مناسب تھا، لیکن اب وہ جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter