جہلم جیل سے چکوال پیشی پر جانے والا خطرناک قیدی فرار ہو گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے چکوال پیشی پر جانے والا قیدی فرار ہو گیا، حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔

جیل ذرائع کے مطابق جہلم جیل سے چکوال پیشی کے دوران ایک قیدی عبداللہ گل فرار ہو گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا قیدی 9c اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں قید تھا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عبداللہ گل ایک افغانی شہری ہے اور اس کے خلاف تھانہ کلر کہار میں دو مقدمات درج ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم محسن نے بتایا ہے کہ جب قیدی چکوال پیشی کے بعد واپس جہلم جیل لایا جا رہا تھا تو گارد کے ساتھ آنے والے قیدی کی فہرست میں عبداللہ گل موجود نہیں تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے واضح کیا کہ قیدی جہلم جیل سے فرار نہیں ہوا بلکہ چکوال پیشی کے دوران ہی موقع سے فرار ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور فرار قیدی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter