لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں 5 اکتوبر کو کرکٹ میدان میں آمنے سامنے ہوں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ہائی وولٹیج میچ کولمبو، سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو رہی ہے۔

latest urdu news

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم ان دنوں لاہور میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، جس کے پہلے دو میچز جنوبی افریقہ نے جیت لیے ہیں۔ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس کے بعد منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقی ٹیم بھارت روانہ ہوگی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کے تمام میچز کولمبو میں ہوں گے۔ پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور اہم ترین میچ 5 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم:

  • 8 اکتوبر: آسٹریلیا
  • 15 اکتوبر: انگلینڈ
  • 18 اکتوبر: نیوزی لینڈ
  • 21 اکتوبر: جنوبی افریقہ
  • 24 اکتوبر: میزبان سری لنکا

کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ ایونٹ پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی کارکردگی دکھا سکے، خصوصاً بھارت کے خلاف روایتی حریف کا مقابلہ شائقین کرکٹ کی خاص توجہ کا مرکز بنے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter