حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر اور خود ساختہ حکیم، شہزاد عرف "لوہا پاڑ” کے خلاف عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی لاہور کی ڈرگ کورٹ کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔

latest urdu news

حکیم شہزاد پر الزام ہے کہ وہ بغیر کسی قانونی لائسنس کے "ٹن ٹن” نامی دوائی سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ ادویات کی تشہیر اور فروخت میں ملوث ہیں۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتے رہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، حکیم شہزاد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کی متعدد شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور کئی بار طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی سیاست میں انٹری، این اے 175 مظفرگڑھ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، کیونکہ حکیم شہزاد اپنی متنازعہ ویڈیوز اور دعووں کے باعث پہلے ہی تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter