گجرات: معذور افراد میں وہیل چیئرز اور امدادی آلات کی تقسیم، وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر معذور افراد کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں 45 مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور امدادی آلات تقسیم کیے گئے۔

latest urdu news

تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ تھے، جنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز معذور افراد کو خودمختار اور معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نواز وڑائچ، ضلعی افسران، سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

سابق صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین، نوید بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد وقاص، مبشر اقبال، ذیشان الزمان، ثمن اعجاز، شعیب اقبال، ارشد اشرف سمیت محمد زمان، سرور چوہان، انتظار رفیق و دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ضلعی افسران کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی فلاح کے لیے ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter