وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ متاثرہ کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان ہمارے لیے اللہ کے مہمان ہیں، اور حکومت ان کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ پیش آ رہی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جس شہری کا گھر مکمل تباہ ہوا ہے، اسے 10 لاکھ روپے جبکہ مٹی کا گھر گرنے پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جانوروں کے نقصان پر بھی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے: جس کی گائے یا بھینس بہہ گئی ہو اسے 5 لاکھ اور جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی ہو اسے 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب تک 25 لاکھ افراد کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 20 لاکھ سے زائد جانور بھی محفوظ مقامات تک پہنچائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کو کھانے، رہائش اور دیگر سہولیات عزت کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ نے ساہیوال کیلئے 30 الیکٹرک بسوں کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری باعزت طریقے سے صرف 20 روپے کرائے میں سفر کریں گے، جبکہ خواتین، معذور افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے بس سروس مفت ہو گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ

مریم نواز نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی خدمات کو نکال دیا جائے تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ باقی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، اور پاکستان کو خادمین الحرمین الشریفین میں شمار کیا جانا فخر کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بے گھر افراد کے لیے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں اور 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ "اپنا گھر” اسکیم کے تحت 80 ہزار نئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کا فرض ہے کہ عوام کے دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑا ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter