امریکا: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔ گلینڈیل، ایریزونا میں عوامی یادگاری تقریب کے دوران ایریکا نے جذباتی انداز میں اس اعلان کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔

latest urdu news

اپنے خطاب میں ایریکا کرک نے کہا کہ ان کے شوہر کا مشن نوجوانوں کو بہتر مستقبل کی جانب لانا تھا، اور وہ اسی نوجوان کو معاف کرتی ہیں جس نے ان کی جان لی۔ انہوں نے کہا، "میں اسے معاف کرتی ہوں کیونکہ مسیح نے بھی ایسا ہی کیا، اور چارلی بھی یہی کرتے۔” ان کے اس بیان پر ہال میں موجود تمام افراد اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجائیں۔

22 سالہ ملزم ٹائلر رابنسن پر الزام ہے کہ اس نے 10 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے چارلی کرک کو قتل کیا۔ حکام کے مطابق، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد اپنے دوست کو پیغام دیا کہ وہ کرک کی "نفرت” سے تنگ آ چکا تھا۔ ملزم کو سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایریکا کرک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ سزائے موت کی حمایت کرتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس کا فیصلہ حکومت پر چھوڑتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "میں نہیں چاہتی کہ اس نوجوان کا خون میرے ہاتھوں لگے، کیونکہ جب میں جنت میں پہنچوں تو میرے رب مجھ سے یہ سوال نہ کرے کہ کیا تم نے بھی آنکھ کے بدلے آنکھ لیا؟”

ٹرمپ کی بگرام ایئر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغان طالبان کا سخت ردعمل

تقریب کے دوران ایریکا کرک نے اعلان کیا کہ وہ ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کی نئی سربراہ کی حیثیت سے اپنے شوہر کا مشن جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا، "نفرت کا جواب نفرت نہیں، محبت ہے، ہمیشہ محبت۔ دشمنوں کے لیے بھی اور ان کے لیے بھی جو ہمیں ستاتے ہیں۔”

چارلی کرک کے قتل نے امریکا میں سیاسی شدت پسندی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صدر ٹرمپ سمیت متعدد ریپبلکن رہنماؤں نے واقعے کی ذمہ داری بائیں بازو پر ڈالتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید کی، حالانکہ ڈیموکریٹک قیادت نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ خود صدر ٹرمپ نے خطاب میں ایریکا سے کہا، "مجھے افسوس ہے، میں تمہارے شوہر کے قتل پر غمزدہ ہوں۔”

یادگاری تقریب کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس سمیت کئی اہم قدامت پسند شخصیات شریک ہوئیں، جو چارلی کرک کے قریبی دوست بھی تھے۔ کرک کا قتل ان حالیہ واقعات میں شامل ہے جنہوں نے امریکی سیاست میں بڑھتی ہوئی نفرت اور تشدد کے رجحان کو نمایاں کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter