جس طرح کی بیٹنگ کر رہے تھے، مزید 15-20 رنز بن سکتے تھے: کپتان سلمان علی آغا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ بہتر تھی اور مزید 15 سے 20 رنز بنائے جا سکتے تھے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارت نے یہ ہدف 19ویں اوور میں بآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اور پاکستان کو سپر فور مرحلے میں مسلسل دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم سے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا رُخ اپنی جانب موڑ لیا، جس سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا۔

حارث رؤف کا منفرد انداز، بھارتی شائقین کو اشاروں سے جواب

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بلے باز بہتر آغاز کے باوجود اسکور کو بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہے۔ اگر اختتامی اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی جاتی تو اسکور 190 کے قریب پہنچ سکتا تھا۔

کپتان نے تاہم حارث رؤف اور فہیم اشرف کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے مشکل حالات میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter