ماسکو، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے جس میں سے 3 ڈرون تباہ کردیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کے میئر کا یہ کہنا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس یونٹس نے یوکرین کے 3 ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔
ماسکو میئر کا یہ کہنا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے کا مقصد ماسکو کو نشانہ بنانا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرونز کا ملبہ گرنے کی جگہ پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ روس کے جنوبی ریجن روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی ٹینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
دوسری جانب صدر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ ناظم الحسن پوپن اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے صدر ناظم الحسن پوپن کے استعفے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی شخصیات میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔
واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے باعث مستعفی ہو کرہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئیں تھیں۔