سرائے عالمگیر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر کے علاقے تھانہ بولانی کے گاؤں معصوم پور میں گھریلو ناچاقی پر ایک شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم وسیم الرحمن نے اپنی 50 سالہ بیوی کے سر میں فائر کیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ مقتولہ آٹھ بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

latest urdu news

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter