ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا سول ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع جہلم میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے روز سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، انفراسٹرکچر اور فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اور دیگر افسران نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی دستیابی، مشینری کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

latest urdu news

اجلاس میں انجمن بہبودی مریضاں کے نمائندگان چوہدری ساجد امین اور فرحت کمال نے بھی شرکت کی، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں جاری سماجی تنظیموں کی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے بعد ازاں ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا قریب سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔

جہلم کے ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا تبادلہ، میر رضا اوزگن نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں سست روی یا غیر معیاری مٹیریل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہونے چاہییں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter