حارث رؤف کے 0-6 اشارے پر وزیر دفاع کا ردعمل: "کم چُک کے رکھ”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نہ صرف گیند سے متاثر کن کارکردگی دکھاتے رہے، بلکہ ان کے ایک مخصوص اشارے نے بھی خاصی توجہ حاصل کی۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران، جب وہ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو انہوں نے مبینہ طور پر بھارتی شائقین کے نعروں کے جواب میں ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6” کا اشارہ دیا، اور ساتھ ہی ہوائی جہاز کو اڑنے اور پھر گرنے کی شکل میں طنزیہ انداز اپنایا۔

latest urdu news

یہ اشارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد مختلف حلقوں سے ردعمل سامنے آیا۔ بھارتی شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حارث رؤف کی حاضر جوابی کو سراہا۔ اس معاملے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ردعمل دیا اور اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پنجابی زبان میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔”

حارث رؤف کا منفرد انداز، بھارتی شائقین کو اشاروں سے جواب

خواجہ آصف نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ: "کرکٹ میچ تے ہوندے رہندے نیں، پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نئیں بھُلے گا، تے دنیا وی یاد رکھے گی۔” ان کا اشارہ مئی 2025 کے اس واقعے کی طرف تھا، جب پاکستان نے ایک فضائی جھڑپ میں بھارت کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں مبینہ طور پر رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ اس واقعے کو سرکاری سطح پر "6-0” کی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔

یہ اشارہ اور اس پر ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں صرف کھیل ہی نہیں، بلکہ سفارتی اور قومی بیانیے بھی عوامی جذبات کو متاثر کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter