حارث رؤف کا منفرد انداز، بھارتی شائقین کو اشاروں سے جواب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نہ صرف اپنی شاندار بولنگ کے باعث نمایاں رہے بلکہ ان کے دلچسپ اشارے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔

latest urdu news

میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے "0-6” دکھایا اور پھر ہوائی جہاز کی مانند ہاتھ گھما کر اسے نیچے آتے ہوئے ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا پر اس اشارے کو مئی 2025 میں پیش آنے والی پاک-بھارت فضائی جھڑپ سے جوڑا گیا، جہاں اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے کچھ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔

اس دوران بھارتی شائقین کی آوازوں کا جواب حارث رؤف نے طنز اور مزاح کے امتزاج سے دیا — کبھی کان پر ہاتھ رکھ کر "سنائی نہیں دے رہا” کا اشارہ کیا تو کبھی پیر سے مٹی اڑا کر خاموشی کا پیغام دیا۔

سوریا کمار: پاکستان سے اب وہ مقابلے کی فضا نہیں رہی، بھارت اکثر غالب رہا ہے

یہ مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔ پاکستانی صارفین نے جہاں اسے بولر کی حاضر جوابی قرار دیا، وہیں بھارتی شائقین نے تنقید کا رخ اختیار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter