پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کی سنچری کے بعد 6 کا اشارہ، بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں مسلسل سنچریاں بنا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، لیکن ان کے چھٹے سنچری کے بعد انگلیوں سے 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی شائقین مشتعل ہوگئے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 122 رنز بنا کر اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کی۔ یہ کامیابی انہیں لگاتار 2 ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بناتی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے اب تک ون ڈے میں کل 10 سنچریاں بنائی گئی ہیں، جن میں سے 6 سدرہ امین کے نام ہیں۔

اپنی چھٹی سنچری مکمل کرنے کے بعد جب سدرہ امین نے انگلیوں کے ذریعے 6 کا اشارہ کیا تو بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر اس پر شدید ردعمل دیا، بعض نے اسے کھیل میں سیاست گھسیٹنے کے مترادف قرار دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی شائقین کا یہ ردعمل مئی میں ہونے والے معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے جانے کے واقعے سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے، جب پاک فضائیہ کے ایر مارشل اورنگزیب احمد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے فضائی مقابلے میں بھارت کو 6-0 سے شکست دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter