ابوظبی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان کے خلاف آئندہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال کو ٹال دیا۔
ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران یادیو نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں بیٹ اور گیند کا اچھا مقابلہ ہوگا، ہر گیم نیا چیلنج ہوتا ہے اور ہمیں دوبارہ شروع سے آغاز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہ جیتے گی۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، کیا آئندہ بھی ویسا ہی کرے گی؟ یادیو نے ہنس کر کہا: "اوہ، اچھا آپ بولنگ کی بات کر رہے ہیں، ہم نے بولنگ اچھی کی تھی۔”
یاد رہے کہ گزشتہ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی تنقید کا سامنا کیا تھا۔
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا آئندہ مقابلہ اتوار کو دبئی میں ہوگا۔