10
دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا۔ تاہم ٹیم اپنا پریکٹس سیشن شیڈول کے مطابق دبئی میں شام سات بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) کرے گی۔
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بڑی حد تک ناکام رہی تھی اور بھارت نے باآسانی میچ اپنے نام کر لیا تھا۔ کل کے میچ کو سپر فور مرحلے میں پاکستان کے لیے فیصلہ کن اہمیت حاصل ہے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام