جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: فتنۃ الہندوستان کا اہم دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گل رحمان جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور فتنۃ الہندوستان (مجید بریگیڈ) کا ٹرینر و آپریشنل کمانڈر کے طور پر سرگرم تھا۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی ہلاکت کی خبر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم عوام اور اہم قومی منصوبوں پر حملوں میں ملوث رہا۔ فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاکستان میں کئی ہائی پروفائل دہشت گرد کارروائیوں کی ذمہ داری لی گئی جن میں:

  • جعفر ایکسپریس حملہ
  • کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ
  • گوادر پی سی ہوٹل حملہ
  • خضدار اسکول بس دھماکا
  • کراچی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ خودکش حملہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ
  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا

امریکہ پہلے ہی فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، جبکہ پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ میں بھی اس گروہ کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی، سیکیورٹی الرٹ

ذرائع کے مطابق گل رحمان کی افغانستان میں ہلاکت ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter