پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: تاجکستان ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کو تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر میں ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے، تاجکستان کی جانب سے پاکستانیوں کو ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں اس سہولت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی مصنوعات کی بارٹر ٹریڈ کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

اس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان پائیدار شراکت داری اور تجارتی مواقع پیدا کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے تاجک وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے بھی ملاقات کی، جس میں ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹیریلز کی ایکسپورٹ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانیہ کا ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والے غیر ملکی طلبا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

مزید برآں، دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت (AI) میں شراکت داری پر بھی بات چیت ہوئی، جب کہ تاجک ڈپٹی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات میں فضائی رابطوں میں توسیع اور مشترکہ اقتصادی کانفرنسز کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستانی مسافروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter