16
9 مئی کو ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔
مزید برآں، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے، پیمرا، پی آئی ڈی، انٹرنل سیکورٹی اور وزارت داخلہ کے 10 گواہوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔
جی ایچ کیو کیس: عمران خان کی عدالت میں حاضری کا مطالبہ