لبنان میں کشتی حادثہ، 50 سوڈانی مہاجرین ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت: لبنان کے مشرقی ساحل ٹوبروک کے قریب ربڑ کی کشتی میں آگ لگنے کے بعد ڈوبنے سے 50 سوڈانی مہاجرین ہلاک ہوگئے، جب کہ 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 75 مہاجرین لبنان سے غیر قانونی طور پر یونان جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد وہ سمندر میں الٹ گئی۔ کشتی میں زیادہ تر افراد کا تعلق سوڈان سے تھا، جو یورپ میں بہتر زندگی کی تلاش میں سفر پر نکلے تھے۔

latest urdu news

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 24 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

کانگو میں کشتی حادثہ، 193 افراد جاں بحق زیادہ تر طلبہ شامل

یہ واقعہ ایک بار پھر اس خطرناک حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح ہزاروں تارکینِ وطن ہر سال بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق 2025 کے آغاز سے 13 ستمبر تک 456 افراد ہلاک اور 420 لاپتا ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter