امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنسلوینیا: امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے یارک کاؤنٹی میں ایک مسلح شخص نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

latest urdu news

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہی، تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر مکمل رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

فائرنگ کے زخمی اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے فیڈرل اور ریاستی ایجنسیاں مل کر تحقیقات کر رہی ہیں۔

امریکا کا اسرائیلی گروپ کو فلسطینی امداد کے لیے اربوں ڈالر دینے کا اعلان

اس واقعے سے قبل امریکی نیول اکیڈمی میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک سابق مڈشپ مین نے خود کو ملٹری پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ہاسٹل کے دروازوں پر دستک دی اور خوف و ہراس پھیلایا۔ اس واقعے کے بعد نیول اکیڈمی میں عارضی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter