سرکاری ملازمین کے لیے پنشن کا پرانا نظام بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پہلے سے نافذ کیے گئے کنٹری بیوشن پنشن سکیم کو ختم کرتے ہوئے نئے ملازمین کے لیے پنشن کا پرانا نظام بحال کر دیا ہے۔

اس کا اعلان سیکرٹری فنانس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک آفس میمورینڈم کے ذریعے کیا گیا ہے، جس میں یکم نومبر 2024 کو جاری نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

گذشتہ سال ستمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازمین کے لیے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم (SDCPS) کی منظوری دی تھی۔

اس سکیم کے تحت ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کی جگہ کنٹری بیوشن پنشن فراہم کی جانی تھی، جہاں ہر ملازم اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور حکومت 12 فیصد حصہ جمع کرواتی تھی۔ اس سکیم کو یکم نومبر سے نافذ کرنے کے لیے رسمی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیر صدارت کابینہ نے اس سکیم کے لیے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں نئی شق شامل کی تھی تاکہ نئے ملازمین کو اس نظام کے تحت پنشن دی جا سکے۔

بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تاہم اب حکومت نے اس سکیم کو ختم کرتے ہوئے پرانے پنشن نظام کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کے روایتی حقوق واپس مل جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter