جہلم: تاوان کے لیے اغواء کی گئی لڑکی بہاولپور سے بازیاب، چار ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کی جانے والی لڑکی کو بہاولپور سے بازیاب کروا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور تاوان کے طور پر وصول کی گئی تین لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم شعیب نے لڑکی کو ورغلا کر بہاولپور لے جا کر جعلی نکاح کیا، اور بعد ازاں والد سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، جس میں سے تین لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

خفیہ اطلاع پر بہاولپور کے ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران مغوی لڑکی کو بازیاب کرایا گیا اور چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سوہاوہ: پولیس مقابلے کے دوران ملزم گرفتار، ساتھی فرار

بازیاب ہونے والی لڑکی کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter