رحمٰن شہید روڈ کی 29 کروڑ روپے سے تعمیر، حاجی پرویز نے 37 فیصد کم ریٹ پر ٹھیکہ حاصل کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: سروس موڑ سے نور بیکری، شادمان کالونی تک رحمٰن شہید روڈ کی تعمیر کے لیے 29 کروڑ روپے مالیت کا ٹینڈر سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) آفس ہائی وے میں ٹینڈرنگ کمیٹی ممبران کی موجودگی میں کھولا گیا۔

اس منصوبے کے لیے ٹھیکیداروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں حاجی پرویز کھاریاں نے 37 فیصد کم ریٹ دے کر ٹینڈر حاصل کر لیا۔ دیگر بولی دہندگان میں انصر سیان اور شیخ محمد عمر بھی شامل تھے۔

latest urdu news

ایکسین ہائی وے محمد یونس کاہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرفارمنس سیکیورٹی جمع کروانے کے بعد ہی ٹھیکیدار کو باقاعدہ ورک آرڈر جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ رحمٰن شہید روڈ، جو گجرات شہر کا ایک اہم مرکزی راستہ ہے، اس کی تعمیر میں کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter