دو مزید ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے لیے تیار، حامد میر کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دو مزید ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے دفاعی معاہدے کرنے والے ہیں۔

نجی چینل "جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا معاہدہ انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے اہم اجلاس کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لانے میں کردار ادا کیا، اور پاکستان نے بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالا۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے صدر چین میں اور وزیر اعظم سعودی عرب میں موجود ہیں، جو کہ خطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے، کسی ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا

حامد میر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے، اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سعودی حکومت عملی اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter