ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ونزر کاسل پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول کا استقبال کیا۔

latest urdu news

صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔

شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رسمی خیر مقدم کرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شاہی بینڈ کی جانب سے خصوصی دھنیں بھی پیش کی گئیں۔

حماس سے سنجیدہ بات چیت جاری ہے، یرغمالی نہ چھوڑے تو سخت ردعمل دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا یہ دورہ برطانیہ اور امریکہ کے تعلقات میں مزید قربت کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے اہم ملاقات شیڈول ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی معاہدوں، عالمی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter