ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے یہ تھرو اپنی تیسری کوشش میں کی، جب کہ ان کی پہلی کوشش 76.99 میٹر اور دوسری 74.17 میٹر رہی تھی۔ تیسرے اور آخری تھرو میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے مقررہ کوالیفائنگ معیار عبور کر لیا۔

latest urdu news

اس شاندار کارکردگی کے بعد ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے جیولن تھرو فائنل کا انعقاد رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا، جس میں ارشد ندیم سے ایک اور شاندار کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter