تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت نے تاریخی بلندی کو چھو لیا تھا، لیکن آج اس میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2058 روپے کی کمی ہوئی، جو اب 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہے۔

latest urdu news

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد 3668 ڈالر ہو گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر مستحکم

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک جا پہنچی تھی۔ تاہم آج اس تاریخی بلندی کے بعد قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter