ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان بمقابلہ یو اے ای میچ کی پوسٹ اچانک ڈیلیٹ کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے آج ہونے والے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اہم میچ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ اچانک ڈیلیٹ کر دی، جس کے بعد میچ کے انعقاد پر شکوک و شبہات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

پہلے ACC کی جانب سے سوشل میڈیا پر واضح طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج "ڈو اور ڈائی” میچ ہوگا۔ یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچتی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جاتی۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد پوسٹ کو خاموشی سے ہٹا دیا گیا۔

latest urdu news

اس صورتحال کے پیچھے اصل وجہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے حوالے سے جاری تنازع کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پہلے ہی اینڈی پائی کرافٹ پر اعتراض اٹھایا تھا اور آئی سی سی کو دو ٹوک مؤقف کے ساتھ خط ارسال کیا تھا کہ اگر متنازع ریفری کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے اپنے جوابی خط میں ایک بار پھر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اگر ان کا تقرر برقرار رکھا گیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے باقی میچز کا بائیکاٹ کرے گی۔

بھارتی کپتان کی متنازع حرکت: ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

پی سی بی نے ICC کی جانب سے کی گئی انکوائری کو محض "رسمی کارروائی” قرار دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نہ تو انکوائری میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نہ ہی متعلقہ افراد سے کوئی رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سخت مؤقف اپنانے کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور جلد ہی متنازع ریفری کے حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ICC کو بالآخر اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹانا پڑے گا۔

ریفری کے معاملے پر حتمی فیصلے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کی تیاری مکمل رکھے، تاہم ریفری کی تبدیلی کی صورت میں ہی ٹیم اسٹیڈیم جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter