طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے بڑی تعلیمی خبر سامنے آئی ہے جہاں پنجاب اسمبلی نے طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال سے بچوں کی ذہنی اور اخلاقی نشو و نما پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

latest urdu news

یہ قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی درست تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ موبائل فون کا غیر ضروری استعمال تعلیمی ماحول کو متاثر کر رہا ہے اور بچوں کو غیر سنجیدہ بنا رہا ہے۔

ایوان میں موجود وزراء اور اراکین اسمبلی نے اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلباء کو موبائل فون لانے سے مکمل روکا جائے، تاکہ تعلیمی ماحول بہتر بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی شامل کیا گیا کہ بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے تاکہ ان کے تحفظ اور نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے۔

لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست

وزیر پارلیمانی امور خالد محمود رانجھا نے ایوان کو یقین دلایا کہ حکومت اس سماجی مسئلے کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کرے گی اور قرارداد پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter