بھارتی کپتان کی متنازع حرکت: ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک نئی تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے اعلان کیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ ٹرافی چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول نہیں کریں گے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے یہ پیغام باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو بھی پہنچا دیا ہے۔

latest urdu news

یہ بیان اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ محسن نقوی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔

سوریا کمار کا یہ رویہ بین الاقوامی کرکٹ میں سیاست کو مداخلت دینے کی ایک واضح مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر مختلف کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور تنازعے کو ہوا دیتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف کی گئی انکوائری محض رسمی کارروائی تھی، جس میں نہ تو تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا اور نہ ہی اہم افراد سے رابطہ کیا گیا۔

پی سی بی کا پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے پر آئی سی سی کو دوبارہ خط، بائیکاٹ کا عندیہ

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز کا بائیکاٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والا آج کا میچ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔

یہ دونوں معاملات ایشیا کپ 2025 کو میدان کے ساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی تنازعات کا مرکز بنا رہے ہیں، جہاں کھیل سے زیادہ اب سیاست اور ذاتی ترجیحات غالب نظر آ رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter