حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ایک ریلیف پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو دی گئی بریفنگ کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن فخر عالم عرفان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف پر کام جاری ہے اور چند دنوں میں مکمل پیکج سامنے آ جائے گا۔

latest urdu news

سیکریٹری نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے تاکہ ریلیف پیکج کو جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو براہ راست سہولت فراہم کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاور سیکٹر کو گزشتہ مالی سال میں 640 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 397 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رواں مالی سال کے لیے 540 ارب روپے کا نقصان ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کا فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیکریٹری نے بتایا کہ حیسکو اور سیپکو جیسے بجلی تقسیم کرنے والے اداروں کے بورڈز کی تنظیم نو آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی، جن میں زیادہ تر ارکان نجی شعبے سے لیے جائیں گے تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

ریلیف پیکج کے ذریعے متاثرین کو فوری ریلیف دینے، بلوں میں چھوٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا امکان ہے، جس کا باضابطہ اعلان اگلے 1 سے 2 دن میں متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter