سوہاوہ: پولیس مقابلے کے دوران ملزم گرفتار، ساتھی فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی ٹیم سوہاوہ نے خفیہ اطلاع پر گنڈا کاس روڈ پر کارروائی کی۔ رات تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران خوش قسمتی سے ٹیم محفوظ رہی، تاہم ایک گولی کانسٹیبل کے سینے پر لگی، جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ملزمان موقع سے موٹر سائیکل پھینک کر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس نے تعاقب کے دوران ایک ملزم محمد عثمان ولد محمد مشتاق سکنہ اسلام پورہ جبر، تحصیل گوجرخان، ضلع راولپنڈی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایکٹو سنیچر ہے اور اس پر پہلے بھی ڈکیتی اور راہزنی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کے فرار ساتھی بھی ڈکیتی اور پولیس مزاحمت سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔

جہلم، سی سی ڈی اور مسلح ملزمان میں مقابلہ، 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter