ایشیا کپ: بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ میچ گروپ بی کا حصہ تھا اور ابوظبی کے میدان میں کھیلا گیا۔

latest urdu news

بنگلادیش کی بیٹنگ

  • بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
  • تنزید حسن 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے
  • سیف حسن نے 30 اور توحید نے 26 رنز بنائے
  • افغانستان کی طرف سے راشد خان اور نور احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی بیٹنگ

  • 155 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 146 رنز تک محدود رہی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔
  • رحمان اللہ گرباز نے 35
  • عظمت اللہ نے 30
  • راشد خان نے 20 رنز بنائے
  • بنگلادیش کے مستفیض الرحمان نے 3، جبکہ نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا دوٹوک مؤقف

گروپ بی کی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

  • سری لنکا: 2 میچز میں مسلسل کامیابی، 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر
  • بنگلادیش: 3 میچز میں 2 فتوحات، 4 پوائنٹس، دوسرا نمبر
  • افغانستان: 2 میچز، 1 فتح، 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر
  • ہانگ کانگ: 3 میں سے تمام میچز میں شکست، ایونٹ سے باہر

بنگلادیش کی یہ فتح سیمی فائنل کی دوڑ میں ان کے امکانات کو مزید مضبوط کر گئی ہے جبکہ افغانستان کو اب اپنے اگلے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter