علی امین گنڈاپور بانی کو ناراض نہیں کر رہے، حکومت کو بھی خوش رکھ رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک ایسا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ بانی کو ناراض نہیں کر رہے اور ساتھ ہی حکومت سے بھی تعلقات خراب نہیں ہونے دے رہے۔

نجی ٹی وی پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی کی ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں اور بعض اوقات ملاقات نہ کروانے کا ڈرامہ بھی کیا جاتا ہے۔ اگر ملاقاتیں نہ ہوتیں تو پھر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لمبے بیانات کہاں سے آتے؟

latest urdu news

رانا ثنا نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور ایسی حکمت عملی اپنا رہے ہیں جس سے نہ صرف بانی سے تعلقات برقرار رہیں بلکہ حکومت سے بھی تصادم نہ ہو۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگ ہر وقت دہشت گردوں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے افراد جو پاکستان کے خلاف بولتے ہیں، ان کے ساتھ رعایت نہیں کی جا سکتی۔

عمران خان کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے حلقوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے گھروں تک نہیں جاتے، جو ایک افسوسناک رویہ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے ایشیا کپ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کھیل میں سیاست شامل نہیں کرنی چاہیے، کھیلوں کو سیاسی میدان سے دور رکھنا ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter