پی سی بی کا پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے پر آئی سی سی کو دوبارہ خط، بائیکاٹ کا عندیہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔

latest urdu news

پی سی بی نے خط میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو پاکستان اپنی شرکت پر نظرِ ثانی کرے گا اور بائیکاٹ کے آپشن کو برقرار رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف کی گئی انکوائری کو محض رسمی کارروائی قرار دیا ہے اور اسے ناکافی سمجھا ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ معاملہ: پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی حل کی کوششیں جاری

بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک تمام تحفظات دور نہیں کیے جاتے اور امپائر کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا، تب تک ٹیم کی شرکت کی مکمل رضامندی ظاہر نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter