پاکستان میں سال 2025 کی سب سے بڑی ڈکیتی: 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی ہے، جس میں ڈاکو 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایم ایٹ شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک کیش وین کو اسلحے کے زور پر روکا گیا۔

latest urdu news

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیش وین میں دو نجی بینکوں کی مجموعی طور پر 22 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی، جسے ڈاکو لوٹ کر لے گئے۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے وین کے عملے کو یرغمال بھی بنایا تاکہ مزاحمت نہ ہو سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ ضلعی حکام موقع پر پہنچے۔ ضلع انتظامیہ نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

کراچی: ڈاکو دودھ کے ڈرم میں چھپائے 60 لاکھ روپے لے اڑے

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی ایک بڑی واردات پشاور میں پیش آئی تھی، جس میں تین کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔ اُس کیس میں پولیس نے صرف 8 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، لیکن حالیہ کوئٹہ واقعے میں اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter