علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر ناکے پر روک دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر سیکیورٹی حکام نے روک لیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں سوشل میڈیا دباؤ کا ذکر بھی شامل تھا۔

latest urdu news

ایک صحافی نے سوال کیا کہ "آپ روز اڈیالہ جیل آ رہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟”۔ اس پر علی امین گنڈاپور نے دوٹوک انداز میں جواب دیا کہ وہ دباؤ لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا”۔

واقعے نے ایک بار پھر سیاسی شخصیات کی اڈیالہ جیل آمد و رفت اور ان کے بیانات کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ علی امین گنڈاپور حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے جیل کے دورے کرتے رہے ہیں، جس پر سیکیورٹی ادارے بعض اوقات سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter