پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی بڑی کارروائی: گھر میں چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ میں پولیس تھانہ سٹی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران شہری کے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ (دو عدد 30 بور پسٹل) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کارروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ سید بلال نعیم نے کی، جنہوں نے اے ایس آئی انصر اقبال اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی مکمل کی۔

پولیس کے مطابق چند ماہ قبل محلہ آزاد کالونی میں ایک شہری کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس پر فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیشی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی کم وقت میں واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گجرات: محلہ چاہ بھنڈر میں نوسر باز خواتین دم کے بہانے لاکھوں کے زیورات لے اڑیں

گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ولد طارق محمود اور فیضان ولد قیصر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو مدینہ کالونی لالہ موسیٰ کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متاثرہ خاندان کی غیر موجودگی میں چھت کے راستے گھر میں داخل ہو کر چوری کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہوں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter