ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے خطرناک تیندوے کو قابو کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد میں کئی روز سے آبادی میں خوف و ہراس پھیلانے والے خطرناک تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے قابو میں لے لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، یہ تیندوا مقامی آبادی میں آزاد گھوم رہا تھا اور اس نے علاقے میں موجود متعدد مال مویشیوں کو ہلاک کر دیا تھا، جس سے عوام میں شدید خوف پیدا ہو چکا تھا۔

latest urdu news

محکمے کی ٹیم نے محتاط منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کے بعد جانور کو پنجرے میں بند کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو جلد ہی انسانی آبادی سے دور کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کسی قسم کا نقصان یا خطرہ نہ رہے۔

گوجر خان میں وائلڈ لائف کا چھاپہ، وڈیرے کے ڈیرے سے افریقی شیر برآمد

یہ اقدام مقامی لوگوں کے لیے اطمینان کا باعث بنا ہے، جنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی فوری کارروائی کو سراہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter