کنجاہ: فوڈ اتھارٹی کا اسلامی ڈیری پر چھاپہ، کیمیکل ملا دودھ برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی گجرات نے کنجاہ میں اسلامی ڈیری پر کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملا دودھ برآمد کر لیا۔ یہ ڈیری گوندل چوک، سرگودھا روڈ کنجاہ پر واقع ہے۔

کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی کو پتہ چلا کہ دودھ میں غیر معیاری اور ناقص کیمیکل شامل کیا جا رہا تھا، جسے فروخت کے لیے عوام کو فراہم کیا جا رہا تھا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق، غیر معیاری دودھ کی تیاری اور فروخت پر ڈیری کے مالک حاجی مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے موقع سے حاصل کیے گئے دودھ کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیے ہیں تاکہ دودھ میں شامل مضر صحت اجزاء کی مکمل جانچ کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور کسی کو عوام کو زہریلا دودھ پلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter