کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات: بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلستان جوہر کے علاقے میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ گلستان جوہر بلاک 1 میں واٹر بورڈ کے دفتر کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بلڈر کمپنی کے سیلز منیجر عبدالباسط کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، سیلز منیجر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات میں رائیڈر اور ڈرائیور کی ممکنہ ملی بھگت شامل ہو سکتی ہے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، رائیڈر نے بتایا کہ تین نامعلوم ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسلحے کے زور پر رقم لوٹ لی۔ واردات کے دوران 46 لاکھ روپے لے جائے گئے جبکہ 19 لاکھ 80 ہزار روپے سیٹ کے نیچے رکھے ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

کمپنی کے ایس او پیز کے مطابق بغیر سیکیورٹی گارڈ کے اتنی بڑی رقم لے جانا ممنوع ہے، مگر رائیڈر اور ڈرائیور نے مین روٹ کی بجائے متبادل راستہ اختیار کیا جس سے شبہ مزید گہرا ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter